رابی پیززادہ

کسی ایک مرد کے غلط ہونے سے ہم سب کو الزام نہیں دے سکتے، رابی پیرزادہ

کراچی (پاک صحافت) سابقہ گلوکارہ رابی پیز زادہ نے اپنے حالیہ بیان میں نور مقدم قتل سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے والد، شوہر، بھائی اور بیٹے ہمارے محافظ ہیں۔ رابی پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ’میں ایک مسلمان خاتون ہوں اور میں تمام جائز تعلقات میں مردوں کا احترام کرتی ہوں۔‘

تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’جب سے نور مقدم کا کیس لوگوں کو پتہ چلا ہے تو مردوں کے خلاف ایک طوفان سا برپا ہوگیا ہے۔‘ اُنہوں نے لکھا کہ ’اس کیس کی وجہ سے اب ہماری عورتیں مزید آزادی کی مانگ کررہی ہیں اور ڈھٹائی سے مرد ذات کے لیے غلط الفاظ کا استعمال کررہی ہیں۔‘ سابقہ گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ’ہر قتل غلط ہے، مگر یقین جانیں ہر عورت غلط نہیں۔‘

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’ان عورتوں کی وجہ سے کچھ مردوں نے اپنی ہی صنف کو آوارہ اور جانور کہنا شروع کردیا جبکہ یہ بلکل غلط ہے کیونکہ ہمارے والد، شوہر، بھائی، بیٹے ہمارے محافظ ہیں۔‘ انہوں  نے یہ بھی لکھا کہ ’کسی ایک مرد کے غلط ہونے سے ہم سب کو الزام نہیں دے سکتے، مرد کو اللّہ تعالیٰ نے عورت پر فضیلت دی ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں

مذہبی عقائد کے بارے میں پوچھے جانے پر بالکل پریشان نہیں ہوتی، سارہ علی خان

(پاک صحافت) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ وہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے