سراج الحق

سراج الحق وفاقی حکومت پر برس پڑے

ملتان (پاک صحافت) جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق  وفاقی حکومت پر برس پڑے، سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام سے کیا ہوا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ان کا کہنا ہےکہ ملک کو کوئی سیاسی طوفان یا سونامی نہیں بچاسکتا۔ سراج الحق نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی  آئی) حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ سو دن گزرنے کے باوجود یہ حکومت ہل رہی ہے، اسے گیارہ ہزار دن بھی مل جائیں تو یہ اڑنے والی نہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ملتان میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر  سراج الحق کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے  ایک کروڑ نوکریوں کا اعلان کیا تھا،ایک نوجوان کو نوکری نہیں ملی، 50 لاکھ گھروں میں ایک کو بھی مکان نہیں ملا۔ حکومت کی جانب سے کئے گئے وعدوں میں سے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے تنقید کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ پرانے مستریوں سے نیا پاکستان بنانے کی خواہش رکھنے والوں نے نہ نیا پاکستان بنایا نہ پرانا پاکستان بچایا، یہ حکومت چاہتی ہے کہ الیکشن کمیشن اور نیب اس کی تابعدار ہو۔ انہوں  نے کہاکہ پی ٹی آئی، مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں کی وارث حکومت ہے، یہ حکومت ایسا انجن ہے جس میں کچھ ٹریکٹر، کچھ سائیکل اور کچھ جہانگیر ترین کے ہیلی کاپٹر کے پرزے لگے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے