مریم اورنگزیب

ہم سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہم سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کر رہے ہیں، وزیر اعظم نے گزشتہ روز سیلاب زدہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی تھی، این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے مسلسل صورتحال سے آگاہ رکھے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاوزیر اعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوجی افسران کی شہادت کے بعد ایک جماعت نے سوشل میڈیا پر منفی مہم شروع کی، ہم اپنے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم کی مذمت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران خان فارن ایجنٹ ڈکلیئر ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ 8 سال کی تحقیقات کے بعد آیا، یہ ٹیکنیکل نہیں بلکہ فارن فنڈنگ کا معاملہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، خیرات کا پیسہ آپ نے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا، آئین کے تحت کوئی بھی سیاسی جماعت فارن فنڈنگ نہیں لے سکتی، دوسروں کو چور کہو اور اپنے اوپر معاملہ آیا توکہا کہ ٹیکنیکل ایشو ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے