الیکشن

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 85 کا الیکشن ملتوی

سرگودھا (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 85 کا الیکشن ملتوی کردیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 85 (سرگودھا) کا الیکشن ملتوی کیے جانے کی وجہ وہاں سے امیدوار کی وفات ہے۔ حلقے کے امیدوار صادق علی کے انتقال کے باعث الیکشن کو ملتوی کیا گیا ہے۔

انتخابات ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن سرگودھا میں مذکورہ حلقے کے ریٹرننگ آفیسر شعیب احمد نسوانہ نے جاری کر دیا، اس سلسلے میں مزید بتایا گیا ہے کہ حلقے میں انتخابی شیڈول دوبارہ جاری کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے