مریم اورنگزیب

بدترین مہنگائی کیوجہ عمران خان کی بے حسی، عوام دشمنی، نالائقی اور کرپشن ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی، نالائقی، بے حسی، عوام دشمنی اور کرپشن ملک میں تاریخی مہنگائی و بے روزگاری کی سب سے بڑی وجوہات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا کی حکومت میں پیٹرول کی قیمت 148 روپے تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، عمران خان کی حکومت میں آٹا، چینی، بجلی، گیس اور دوائی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی لوٹ مار کی وجہ سے ملک میں معاشی تباہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ ‎عمران مافیا کی حکومت میں ملکی قرضہ پچاس ہزار ارب ملک کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، عمران مافیا کی حکومت میں مالیاتی خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا، گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے