زندگی تماشا

فلم زندگی تماشا نے بین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کر لیا

کراچی (پاک صحافت) فلم’’زندگی تماشا‘‘ نے ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول میں بہترین فلم اور بہترین اداکار کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ اس فلم کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ ہیں۔  دوسری جانب جب کہ فلم کے مرکزی اداکار عارف حسن کو بہترین اداکار کا ایوارڈ دیا گیا۔ خیال رہے کہ عارف حسن نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ان کی فلم کو عالمی طور پر پزایرائی حاصل ہورہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سرمد کھوسٹ بھی اس موقع پر بہت خوش تھے انہوں نے کہا فیسٹیول کے دوران میری فلم کو دو ایوارڈز ملنے سے میری اور میری ٹیم کی بہت حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ یاد رہے کہ ایشین ورلڈ فلم فیسٹیول کی ورچوئل تقریب 15 مارچ کو منعقد ہوئی جس میں 20 ممالک کی 40 فلموں کو دکھایا گیا۔ فیسٹیول کے دوران فلم ’’زندگی تماشا‘‘ نے بہترین فلم کا اسنو لیوپرڈ ایوارڈ جیتا۔ فلم کے ہدایت کار سرمد سلطان کھوسٹ نے جیوری ممبر لوبا بالاگووا کندور سے ایوارڈ حاصل کیا۔

واضح رہے کہ سرمد کھوسٹ نے فلم کو پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فلم پابندی کی وجہ سے میرے ملک میں نہیں دکھائی جاسکی لیکن اپنی فلم کے لیے نئے شائقین کی تلاش نے مجھے سینما کی طاقت پر زیادہ سے زیادہ یقین کرنے پر مجبور کردیا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل فلم ’’زندگی تماشا ‘‘ بوسان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں بھی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ جب کہ اسے پاکستان کی جانب سے آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا بعد ازاں یہ فلم آسکر کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

شان شاہد کی بیٹی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے تیار

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شان شاہد کی بیٹی بہشت شاہد فلم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے