علی موسی گیلانی

این اے 157 ملتان، علی موسی گیلانی نے پی ٹی آئی امیدوار کو شکست دیدی

ملتان (پاک صحافت) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 ملتان میں پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی نے پی ٹی آئی امیدوار کو بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 157 ملتان میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے 264 میں سے تمام 264 پولنگ سٹیشنز کا نتیجہ موصول ہوگیا ہے۔ اس حلقے میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سید علی موسی گیلانی نے تحریک انصاف کے نائب کپتان شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کو بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی ایک لاکھ سات ہزار 327 ووٹ لے کر پہلے نمبر پر رہے۔ پاکستان پی ٹی آئی کی مہر بانو قریشی 82 ہزار 141 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں۔ علی موسیٰ گیلانی نے اس نشست پر 25 ہزار 186 ووٹوں کی لیڈ سے کامیابی حاصل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے