شہباز شریف

جاپان اور پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ جاپان اور پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاپانی سفیر اور جاپانی کمپنیوں و کاروباری وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ جاپانی صنعتکاروں اور تاجروں کو درپیش تمام مسائل پر مل کر قابو پائیں گے، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی صنعت میں سرمایہ کاری کی وسیع استعداد موجود ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ بہترین ٹیکنالوجی کی حامل جاپانی کمپنیاں اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ اس موقع پر جاپانی سفیر نے کہا کہ جاپانی کمپنیوں نے پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی مقامی سطح پر تیاری شروع کر دی ہے،جاپانی کمپنیاں ویلیو ایڈیشن کے بعد پاکستان سے دوسرے ممالک میں بھی برآمدات کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، رانا تنویر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے