خورشید شاہ

انقلاب اداروں کے نہیں نظام کے خلاف آتا ہے۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ انقلاب ملک اور اداروں کے خلاف نہیں بلکہ نظام کے خلاف آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کچھ عناصر نے سوشل میڈیا کا سہارا لےکر خوف و ہراس اور افراتفری کی سیاست کو فروغ دیا۔ کہ خوف و ہراس اور افراتفری ہمیشہ وہ پھیلاتا ہے جو کمزور ہو، ہم مزید افراتفری اور عدم استحکام کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ آئین سپریم ہے اور جو بھی غیر آئینی اقدام کا ارتکاب کرے اسے سزا ملنی چاہیے، موجودہ ملکی نظام تبدیلی والے نظام سے بہت بہتر اور پائیدار ہے۔ آئندہ بجٹ میں وسائل سے محروم طبقات کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مہیا کیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کئی برسوں بعد ملک دوبارہ سیاسی اور معاشی استحکام کی راہ پر گامزن ہے، سیاسی اور معاشی استحکام کی راہ میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کسانوں کے نقصان کا ازالہ ہماری اولین ترجیحات میں ہونا چاہیے، کسان کو خوشحال بنائے بغیر ملک کو خوشحال نہیں بنایا جاسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے