کامران ٹیسوری

50 ہزار نوجوان گورنر ہاوس میں آئی ٹی کورس کریں گے۔ کامران ٹیسوری

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ 50 ہزار نوجوان گورنر ہاؤس میں آئی ٹی کورس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر یہاں عام لوگ کھڑے ہیں تو ہمارے گھر والے بھی یہاں کھڑے ہیں، جو لوگ ایک کروڑ نوکریوں کی باتیں کرتے تھے ان کے بچے یہاں نہیں ہیں۔ آو دیکھو پاکستان والو یہ پرچم کہاں تک جا رہا ہے، یہ اس پاکستان کی پہچان ہے جو رنگ، نسل، فرقہ اور سیاست سے بالاتر ہے، خالد بھائی نے کہا تھا ایم کیو ایم کا جھنڈا نہیں ہوگا صرف پاکستان کا جھنڈا ہوگا، ہم نے یہاں پاکستانی پرچم بلند کر کے دکھا دیا ہے۔

کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ آج اسلام آباد گیا جہاں نگراں وزیراعظم کے حلف کی تقریب تھی، لیکن میں اپنا دل یہاں چھوڑ گیا تھا اور جسم اسلام آباد لے گیا تھا، اسلام آباد میں طوفانی بارش تھی کہا گیا کہ اپنی ذمہ داری پر جائیں، میں نے کہا یہ ذمہ داری اللہ نے لی ہے، جان جوکھوں میں ڈال کر آیا، میں اکیلا یہاں نہیں کھڑا یہ بھی کڑوی حقیقت ہے۔

گورنر سندھ نے کہا کہ یہاں میرا 9 ماہ، 5 سال اور 12 سال کا بیٹا، بیٹی اور بیگم بھی موجود ہیں، مجھے کہا گیا آپ کی جان کو خطرہ ہے آپ باکس میں کھڑے ہو کر تقریر کیجئے گا، میں نے کہا مجھے سب کی جان کی پرواہ ہے۔ کیا ساری زندگی ایسے رہو گے یا اپنا حق چاہیے، حق ایسے نہیں ملتا، ایسے دھوکا ہی ملے گا، کبھی روٹی کپڑا مکان کے نام پر کبھی 50 لاکھ گھر کے نام پر، کیا آپ کو اپنا ذاتی گھر اور کاروبار چاہیے؟۔

انہوں نے کہا کہ آپ کیلئے گورنر ہاوس کے دروازے کھلے ہیں، جس کو نوکری چاہئے آجاٸے، جس طرح رمضان میں افطار و کھانا ہوا اس طرح آٸی ٹی کی نوکریاں بھی ہونگی۔ گورنر ہاوس کے دروازے کھولنا اور آئی ٹی ٹیسٹ کروانا یہ سب خالد مقبول کی ہدایت ہے، ٹیسٹ میں کامیاب نہ ہونیوالے ساڑھے چار لاکھ امیدوار مایوس نہ ہوں، ان کو میٹاورس آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور ویب تھری کورسز آن لائن کروائے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

حکومت سوشل میڈیا سے متعلق قانون سازی پر کام کررہی ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت سوشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے