آئی فون 15 سیریز کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری

(پاک صحافت) ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز کے ماڈلز ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے مگر ان کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری ہے۔ اب ایک نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئی فون 15 سیریز کے چاروں ماڈلز پہلے سے زیادہ طاقتور بیٹری سے لیس ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق  آئی فون 15 میں 3877 ایم اے ایچ، آئی فون 15 پلس میں 4912 ایم اے ایچ، آئی فون 15 پرو میں 3650 ایم اے ایچ جبکہ آئی فون 15 پرو میکس میں 4852 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہوگی۔ اس کے مقابلے میں آئی فون 14 میں 3279 ایم اے ایچ، آئی فون 14 پلس میں 4323 ایم اے ایچ، آئی فون 14 پرو میں 3200 ایم اے ایچ جبکہ آئی فون 14 پرو میکس میں 4323 ایم اے ایچ بیٹری استعمال کی جا رہی ہے۔یعنی آئی فون 15 سیریز کے تمام ماڈلز میں بیٹری پاور کو نمایاں حد تک بڑھایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ ایپل کی جانب سے آئی فونز کے پراسیسر اور دیگر پہلوؤں پر زیادہ توجہ دی جاتی ہے مگر بیٹری کے شعبے کو اکثر نظرانداز کر دیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ آئی فون 15، 15 پلس، 15 پرو اور 15 پرو میکس (یا آئی فون 15 الٹرا) کو ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میں 6.1 انچ جبکہ آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے