پاک ایران

پاکستان اور ایران نے دہشتگردی کے مشترکہ چیلنج کیخلاف ہاتھ ملا لیے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاک ایران تعلقات میں مزید پیشرفت ہوئی ہے، پاکستان اور ایران نے دہشت گردی کے مشترکہ چیلنج کے خلاف ہاتھ ملا لیے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک ایران باہمی سیکیورٹی معاہدے پر کام جاری ہے، لائزون افسران کی تقرری پر عملدرآمد شروع کردیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ تعاون بہتر بنایا جا رہا ہے، دونوں ملکوں نے سرحد پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں شروع کردیں۔ دونوں ممالک نے پاک ایران سرحد پر انسداد دہشت گردی کے لیے اپنے لائزون افسران کی تقرری کردی۔ رواں ہفتے پاکستان اور ایران کے لائزون افسران اپنا اپنا چارج سنبھالیں گے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی لائزون افسر پاک فوج، ایرانی لائزون افسر پاسدران انقلاب اسلامی سے تعلق رکھتے ہیں۔ دونوں افسران اپنی اپنی فوج میں کرنل رینک کے ہیں۔ پاک فوج کے لائزون افسر زاہدان ایران میں تعینات ہوں گے جبکہ ایرانی آئی آر جی سی کے لائزون افسر تربت بلوچستان میں تعینات ہوں گے۔ افسران کی تقرری کا فیصلہ ایرانی وزیر خارجہ کے 29 جنوری کے دورہ پاکستان میں کیا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردی کے خلاف تعاون کے فروغ کے لیے دونوں ممالک سیکیورٹی معاہدے پر دستخط کریں گے، پاک ایران سیکیورٹی معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے دونوں ممالک کی وزارت داخلہ کام کر رہی ہیں۔

سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دونوں ممالک کا ایک دوسرے ممالک کے خلاف سرگرم دہشتگرد تنظیموں پر پابندی زیر غور ہے۔ معاہدے میں انسداد دہشت گردی پر انٹیلی جنس تبادلہ اور باہمی معاونت بھی شامل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے