حمزہ شہباز

عمران نیازی کی آڈیو نے منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کردیا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کی آڈیو نے اس کی منافقانہ سیاست کا پردہ چاک کردیا ہے، عوام اب منافقت کو جان چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے سائفر کے معاملے پر مسلسل جھوٹ بول کر سازش کا بیانیہ گھڑا۔ ریاست پاکستان کے خارجہ تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا۔

سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ سازش کا بیانیہ مفاد پرستی اور موقع پرستی کا مظہر ہے، عمران خان نے سائفر پر نہیں سیاسی مفاد کے لیے ریاست کے مفادات سے کھیلا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی سائفر سے متعلق پی ٹی آئی کے سربراہ، سابق وزیراعظم عمران خان اور اعظم خان کی آڈیو سامنے آئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے