محمد زبیر

نوازشریف ستمبر میں پاکستان آئیں گے۔ محمد زبیر کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) محمد زبیر نے اعلان کیا ہے کہ نواز شریف ستمبر میں پاکستان آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق گورنر سندھ اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما محمد زبیر نے جشن آزادی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ میں دھڑے باعث تشویش ہیں، میں کسی دھڑے کا حصہ نہیں ہوں۔ اگر مسلم ایک ہوگئی تو زیادہ نشستیں جیت سکے گی۔

محمد زبیر کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمد شاہ سے کسی کو اختلاف ہے تو مجھ سے بات کرے۔ مجھ سے نواز شریف اور مریم نواز کہتے ہیں کہ پہلے پارٹی کو اکٹھا کرلیں اور پھر بلائیں۔

انہوں نے کہا کہ 30 برس بعد بھی پاکستان کی سیاست نواز شریف کے گرد گھومتی ہے، سابق وزیراعظم ستمبر میں پاکستان آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے