شاہد خاقان عباسی

نوازشریف سے کوئی رابطہ کیا نہ انہیں رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نواز شریف سے کوئی رابطہ کیا نہ انہیں رابطہ کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک میٹنگ کی وجہ سے 14 سال سے نیب عدالت میں کھڑے ہیں، کیا آج کے نیب چیئرمین کو یہ باتیں نہیں معلوم کہ کیس کیسے بنے، 14 سال معمولی عرصہ نہیں ہوتا کہ تب جاکر انصاف ملے، 15 سال بعد سب کہتے ہیں انصاف مل گیا لیکن اس بے انصافی کا جواب کون دے گا۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آج ملک میں ظلم و ناانصافی کا جواب کون دے گا، عدالت رات کو کھل رہی ہے لیکن نیب جو کررہا ہے اس کا پتا نہیں۔ وزیراعظم، چیف جسٹس اور الیکشن کمشنر کہہ رہا ہے تو انتخابات ہوں گے جبکہ 100 بار کہہ چکا ہوں میں الیکشن نہیں لڑرہا۔

انہوں نے کہا کہ جس لیول پلیئنگ فیلڈ سے تحریک انصاف اقتدار میں آئی تھی، آج بھی وہی حالات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے