مفتاح اسماعیل

اللہ کا شکر ہے ہماری پالیسیز کار آمد ثابت ہورہی ہیں۔ وزیر خزانہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے ہماری پالیسیز کار آمد ثابت ہو رہی ہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ ہفتے میٹنگ ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ ہم درآمدات پر پابندی ہٹا دیں، آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ بورڈ اجلاس سے قبل پابندی ہٹائیں، آئی ایم ایف کی تمام پیشگی شرائط پوری کر دی ہیں، آئی ایم ایف سے 29 اگست کو بورڈ میٹنگ ہو گی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرط پر لگژری آئٹمز پر عائد پابندی ہٹا رہے ہیں لیکن لگژری امپورٹڈ اشیاء پر جتنی ڈیوٹیز ہیں ان پر تین گنا ریگولیٹری ڈیوٹیز لگائیں گے، بڑی بڑی گاڑیوں پر ڈیوٹیز لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ درآمد پر تین گنا یا 400 سے 600 فیصد تک ڈیوٹی لگائیں گے، مرسڈیز سمیت بڑی گاڑیوں پر زیادہ ڈیوٹی لگائیں گے، کسٹمز ڈیوٹی، ریگولیٹری ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس عائد کریں گے، مکمل تیار درآمدی گاڑیوں، موبائل فونز پر اضافی ڈیوٹی عائد کی جائےگی، پرس، جوتوں سمیت دیگر لگژری اشیا کی درآمد پر بھی اضافی ڈیوٹی عائد کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے