یکم مارچ سے کراچی کے مزید 2 نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلانے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ  شرجیل انعام میمن نے اعلان کیا ہے کہ یکم مارچ سے کراچی کے مزید 2 نئے روٹس پر پیپلز پنک بس سروس چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چاہتا ہوں پیپلز الیکٹرک بس سروس کے مزید نئے روٹس کا بھی جلد آغاز کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ پاور چورنگی نارتھ کراچی سے انڈس ہاسپٹل روٹ ٹو اور نمائش چورنگی سے کلاک ٹاور سی ویو روٹ- 10 پر یکم مارچ سے پنک بس سروس کے آغاز کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کل سے پنک بس سروس کے ماڈل کالونی سے ٹاور روٹ ون کا فلیٹ بھی بڑھایا جائے گا۔ ماڈل کالونی سے ٹاور پنک بس سروس روٹ ون پر بسوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے این آر ٹی سی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے مزید نئے روٹس پر سروے مکمل کیا جائے اور ہاکس بے روڈ تک بھی پیپلز بس سروس چلانے کا جائزہ لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے