منظور وسان

عمران خان نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے، منظور وسان

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان نااہل بھی ہوں گے اور جیل بھی جائیں گے۔ منظور وسان کا کہنا ہے کہ وہ جب نااہل ہوں گے اور جیل جائیں گے تب ان کے پرانے ساتھی علیحدگی اختیار کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق  منظور وسان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ عمران خان آئندہ ماہ مارچ میں نااہل ہو جائیں گے اور پرانے کیس بھی کھل جائیں گے۔  ان کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل جانے سے ڈر رہے ہیں اسی لیے دوسرے رہنما بھی جیل نہیں جانا چاہتے، جیل بھرو تحریک چلانا کوئی آسان کام نہیں ہے۔

واضح رہے کہ منظور وسان کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک چلانے کے لیے سب سے پہلے خود کو گرفتاری دینی پڑتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں مہنگائی سے چھوٹے سرکاری ملازمین اور مزدور طبقہ کافی پریشان ہے، عمران خان دور میں ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے