پیپلزپارٹی

پیپلزپارٹی کا الیکشن کمیشن سے انتخابات کی تاریخ دینے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے آرٹیکل 224 کی مدت کے مطابق الیکشن کی تاریخ دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر و حکام سے ملاقات کی، وفد میں نئیربخاری، شیری رحمان، مرادعلی شاہ، نوید قمر، تاج حیدر اور فیصل کریم کنڈی شامل تھے، وفد نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ الیکشن کا انعقاد آئین کے مطابق 90 دن میں ہونا چاہیے۔

پیپلزپارٹی نے مؤقف اختیار کیا الیکشن کمیشن نے کیونکہ پہلے ہی حلقہ بندی کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، الیکشن کمیشن جتنا ممکن ہوسکے حلقہ بندی کے شیڈول کی مدت میں کمی کرے، کمیشن جتنا جلد ممکن ہوسکے الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے تاکہ ملکی معیشت بہتر ہو۔

الیکشن کے انعقاد سے سیاسی بحران کم ہو، غیر یقینی کی صورتحال کا خاتمہ ہو۔ چیف الیکشن کمشنر نے وفد کو یقین دلایا کہ الیکشن کمیشن جتنا جلد ممکن ہوسکے گا حلقہ بندیوں کے فوری بعد الیکشن کے انعقاد کو یقینی بنائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے