پیپلزپارٹی

پیپلز پارٹی کا الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا نوٹس لینا کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن سے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا نوٹس لینا کا مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن میں دھاندلی کی گئی، جس پارٹی کی بنیاد ہی دھاندلی پر ہو وہ آئندہ کیا کرے گی۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ آج پھر سلیکشن کی گئی، ماضی میں جن لوگوں کو بیساکھیاں دی گئیں، وہ پارٹی شفاف الیکشن کیسے کروا سکتی ہے، جنہوں نے الیکشن لڑنا تھا، ان کو ووٹنگ کا لنک ہی نہیں بھجوایا گیا۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کے پارٹی الیکشن کا جائزہ لے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ سعد رفیق

ایل این جی ریفرنس کی واپسی شاہد خاقان کی بے گناہی کا ثبوت ہے۔ خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ ایل این جی ریفرنس کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے