عوام کے خرچے پر جیل میں بیٹھنے کی حکمت سمجھ سے بالاتر ہے، جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف  (پی ٹی آئی) کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کھری کھری سنا دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے خرچے پر جیل میں بیٹھنے کی حکمت سمجھ سے بالاتر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال کی والدہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک کو مسترد کرتے ہوئے انہوں نے   پی ٹی آئی اور عمران خان کو مشورہ دیا کہ پی ٹی آئی کو اس وقت الیکشن مہم چلانی چاہیئے۔

واضح رہے کہ ہ جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال نے جاری بیان میں مزید کہا کہ بیٹے کو جیل بھرو تحریک میں شریک ہونے سے منع کیا تھا۔ عمران خان کا نام لیئے بغیر بولیں کہ جو لیڈر بنا بیٹھا ہے وہ تو ضمانت قبل از گرفتاری لے کر گھر بیٹھا ہوا ہے اور باقیوں کو کہتا ہے جیل جاؤ۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے