خرم دستگیر

الیکشن کے دوران انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے۔ خرم دستگیر

گجرانوالہ (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران انتخابی مہم کی قیادت نوازشریف کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور (ن) لیگی رہنما خرم دستگیر نے کہا ہے کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا الیکشن کمیشن کا کام ہے، عدالت کے ذریعے نہیں ہو سکتا۔ ہمیں آئین کے تحت رہنا ہے تو مذاکرات کے ذریعے معاملات کا تعین نہیں ہو سکتا۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا تھا کہ مذاکرات ایک ہی بنیاد پر ہوسکتے ہیں کہ اکتوبر کے الیکشن کو غیر آئینی مداخلت سے پاک کیا جائے۔ الیکشن سے پہلے سب متفق ہو جائیں کہ الیکشن کے نتائج قبول ہوں گے۔ مذاکرات اس لئے ضرور ہونے چاہیئیں کہ قانون میں کس قسم کی تبدیلی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کل کو یہ نہ ہو کہ فاشسٹ حکومت اٹھ کر کہہ دے میری دو تہائی اکثریت نہیں آئی میں الیکشن نہیں مانتا۔ 2018 کے الیکشن میں عوام کے حق پر ڈاکہ ڈالا گیا، ووٹ کے تقدس کو پامال کیا گیا۔ پچھلا الیکشن پی ڈی ایم جماعتوں کیلئے تباہ کن ثابت ہوا۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے