بلاول بھٹو

کٹھ پتلی حکومت کے خلاف ہم نے اب اعلان جنگ کردیا، بلاول بھٹو زرداری

ملتان (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت کے خلاف ہم نے اب اعلان جنگ کردیا ہے، ہم پہلے دن سے اس نالائق کٹھ پتلی حکومت کا مقابلہ کررہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  ہم نے پہلے دن سے سلیکٹڈ سے پکار کر انکو ایکسپوز کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ ہمارا عوامی مارچ 27 فروری کو کراچی سے نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام ہمارا دین اور جمہوریت ہماری سیاست ہے، امید ہے کہ ہمارا نظیریہ ملتان کے ہر گھر تک پہنچے گا۔

واضح رہے کہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پہلے دن سے سلیکٹڈ سے پکار کر انکو ایکسپوز کردیا تھا، سینیٹ کے الیکشن میں ہم نے خالی میدان نہیں چھوڑا۔ جب یہ لوگ آئی ایم ایف کا بل پاس کرا رہے تھے ہم نے ان کو وارننگ دی تھی، یہ معاہدہ عوام دشمن معاہدہ ہے، حکومت کو ہر الیکشن میں شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے