خواجہ سعد رفیق

ہر وقت فوج کو گھسیٹ کر سیاست میں لے آنا اچھی بات نہیں، خواجہ سعد رفیق

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جنہوں نے انہیں زمین سے اٹھا کر جھوٹا مہاتما بنایا ان کے ساتھ انہوں نے احسان فراموشی کی، ہر وقت فوج کو گھسیٹ کر سیاست میں لے آنا اچھی بات نہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اب حالات مختلف ہیں، عمران خان کے ساتھ کوئی نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ الیکشن کی کوئی ضرورت نہیں، اسمبلیاں بنانا اور توڑنا کھیل ہے کیا؟ انتخابات کرانے کے لیے پیسے چاہئیں۔ ان کا عمران خان سے مخاطب ہو کر کہنا ہے کہ جہاں آپ کی حکومتیں ہیں وہاں عوامی فلاح کے منصوبوں پر کام کریں۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ  ادارے تباہ کر دیے گئے، حکومت کے پاس کوئی پیسہ نہیں، ان 8 ماہ میں تو ہم آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ابھی تو عمران خان کے ساتھ کچھ ہوا بھی نہیں کہ وہ چیخیں مار رہے ہیں،ان کا لانگ مارچ نالہ لئی میں لینڈ کر گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے