واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے آئی او ایس صارفین کے لیے کیمرا ڈیزائن میں اہم تبدیلی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ کی جانب سے  آئی او ایس صارفین کے لیے کیمرا ڈیزائن میں اہم تبدیلی پیش کردی گئی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق  آئی او ایس کے لیے جاری ہونے والے اپ ڈیٹ ورژن 22.4.0.72 میں واٹس ایپ نے اپنے کیمرا ڈیزائن میں کچھ معمولی تبدیلیاں کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ آئی او ایس کے بی ٹا ٹیسٹرز صارفین اس تبدیلی کو آج سے ہی اپنی ایپ پر دیکھ سکتے ہیں۔ تام دیگر صارفین اگلی اپ ڈیٹس میں  کیمرے کے ڈیزائن میں ہونے والی یہ تبدیلیاں دیکھ سکیں گے۔ وے بی ٹا انفو کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق اس تبدیلی کے ذریعے کیمرا سوئچ کے آئیکون کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس تبدیلی سے قبل استعمال کنندگان کو گیلری میں تصاویر کے ساتھ ایک افقی بار دکھائی دیتی تھی جسے اب تبدیل کرکے ایک نیا بٹن شامل کردیا گیاہے جس سے صارف براہ راست گیلری کو کھولنے کے اہل ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے