یوسف رضا گیلانی

آنے والا وقت نوجوانوں کا ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کا خیال کیا، یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی نے پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک بہت نیچے جاچکا ہے، آج لوگوں نے تبدیلی والی حکومت کو دیکھ لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آنے والا وقت نوجوانوں کا ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ نوجوانوں کا خیال کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جاری بیان میں کہا کہ  پورا ساؤتھ پنجاب لانگ مارچ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے گا ، کل کے کنونشن میں لانگ مارچ کا طریقہ کار اور تمام معاملات بتائیں گے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے اپنے منشور پر بھی عمل نہیں کیا ، کہاں ہیں پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں؟

واضح ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم  یوسف رضا گیلانی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ جو پارٹی اپنے منشور پر عمل کرتی ہے وہ ہی کامیاب ہوتی ہے، میثاق جمہوریت پر بھی پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہمیشہ عمل کیا ، حکومت پیٹرول، گیس اور تنخواہیں بڑھانے کی باتیں اور دعوے کرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے