بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کی جدوجہد میں خواتین کا ہمیشہ صف اول کا کردار رہا۔ بلاول بھٹو

پشاور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ  پیپلز پارٹی کی جدوجہد میں خواتین کا ہمیشہ صف اول کا کردار رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پشاور میں خواتین کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد میں خواتین کا ہمیشہ صف اول کا کردار رہا ہے، پی پی پر جب بھی کوئی مشکل وقت آیا تو خواتین آگے آئیں۔ جنرل ضیاء کی آمریت کا بیگم نصرت بھٹو اور بےنظیر بھٹو نے مقابلہ کیا۔ بے نظیر بھٹو مسلم امہ کی پہلی خاتون وزیراعظم بنیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ ہر شعبے میں خواتین کا کردار ویسا ہی ہو جیسا مرد کا ہوتا ہے۔ پیپلز پارٹی کا نظریہ یہ ہے کہ ہم اپنی خواتین کے ساتھ اچھا سلوک رکھیں۔ پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن میں خواتین شعبے نے مثالی کام کیا۔ خواتین کی جدوجہد کی وجہ سے پیپلز پارٹی کو بہت کامیابیاں ملیں، خواتین کے لیے زندگی کے ہر شعبے میں مساوی مواقع چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جدوجہد کی بدولت خواتین بڑے عہدوں پر پہنچیں۔ خواتین کی محنت کی بدولت پیپلز پارٹی 2024 کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے