کورونا وائرس

کورونا وائرس سے مزید 95 اموات، 4 ہزار 720 مثبت کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آگئی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 95 مریض دم توڑ گئے،  جس کے بعد پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 797 مریض انتقال کر چکے ہیں۔ این سی او سی کے مطابق ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 720 کیسز سامنے آئے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہو چکی ہے۔ خیال رہے کہ ملک میں کورونا کی مثبت کیسز کی شرح  8 اعشاریہ 24 تک جا پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 79 ہزار 837 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 275 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 59 ہزار 491 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے