سعودی عرب

پاکستانی شہریوں کو عمرہ پر جانے کی پابندی برقرار

ریاض (پاک صحافت) سعودی عرب کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو عمرہ پر جانے کی پابندی کو مزید برقرار رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت حج و عمرہ سعودی عرب کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بڑھتے پھیلاؤ کے باعث پاکستان سمیت 13 ممالک کے عمرہ زائرین پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صرف پابندی سے استثنی ممالک کے عمرہ زائرین کو ہی سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان سعودی وزارت حج و عمرہ کے مطابق پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ سعودی وزارت صحت اور جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن کی ہدایت پر کیا گیا جب کہ سفری پابندی والے ممالک میں بھارت، پاکستان، انڈونیشیا، مصر، ترکی، ارجنٹائن، برازیل، جنوبی افریقا، یو اے ای، ایتھوپیا، ویت نام، افغانستان اور لبنان کے عمرہ زائرین شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے