پیپلز پارٹی

ن لیگ کے دو اہم رہنما پیپلز پارٹی میں شامل

کوئٹہ (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ ن کی دو اہم وکٹیں گرادیں، ذرائع کے مطابق ن لیگ کے دو اہم رہنما بلوچستان کے سابق وزیراعلی ثنا اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سابق وزیراعلی ثنا اللہ زہری اور سابق وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کو سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت تھی، جس پر دونوں رہنماؤں نے اپنے دوستوں  سے مشورہ کرنے کا وقت مانگا تھا۔

واضح رہے کہ ثنا اللہ زہری اور عبدالقادر بلوچ نے اپنے دوستوں اور رفقا سے مشورہ کرنے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ تاہم باقاعدہ شمولیت کے لیے 8 اگست کو جلسہ عام منعقد کیا جائے گا اور جلسہ عام میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے صادق خان کو میئر لندن منتخب ہونے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے