خواجہ آصف

حکومت آرمی ایکٹ میں تبدیلیوں پر کوئی غور نہیں کررہی۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلیوں پر غور نہیں کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آرمی ایکٹ میں ترامیم سے متعلق میڈیا میں قیاس آرائیاں بلاجواز ہیں۔ جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اتحادی حکومت آرمی ایکٹ میں کوئی بڑی تبدیلیوں پر غور نہیں کررہی۔

رہنما ن لیگ اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے 2019 کے فیصلے میں آرمی ایکٹ کی متعلقہ شقوں کا جائزہ لینے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مناسب وقت پر اس پر عمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے