احسن اقبال

عمران نیازی صادق و امین نہیں بلکہ ایک دھوکہ باز ہے، احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی  صادق و امین نہیں بلکہ ایک دھوکہ باز ہے۔ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ان کو الیکشن کمیشن بلائے تو جاتے نہیں اور چوری پکڑی جائے تو کبھی اسد عمر تو کبھی گورنر سندھ کا نام لگاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال نے جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان کو چور، کرپٹ اور ہٹ دھرم قرار دیتے ہوئے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں سات سال سے حساب نہیں دیا جارہا، عمران نیازی حاجی، پرہیزگار اور تہجد گزار بیرون ملک پاکستانیوں کے پیسے کا حساب دیں۔ احسن اقبا ل کا کہنا ہے کہ  الیکشن کمیشن آزاد آئینی ادارہ ہے وزیراعظم مسلسل اس کے نوٹسز کی توہین کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے جاری بیان میں مزید کہا کہ چیف جسٹس نے پنجاب کے بلدیاتی ادارے بحال کیے تھے جن پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ نے عملدرآمد نہیں کیا ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ آج پھرعمران نیازی نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی دھجیاں بھکیرتے ہوئے الیکشن مہم میں حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے