خواجہ آصف

گالف کلب کی کھربوں کی زمین ہےاور حکومت کا کرایہ صرف 5000 روپے ہے، خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گالف کلب کی کھربوں کی زمین ہےاور حکومت کا کرایہ صرف 5000 روپے ہے۔ یہ بات وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی ایم ایف کے ایک بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے بتائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان میں 200 گالف کلب اربوں ڈالرز کی سرکاری زمین پر بنے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک کلب اور گالف کورس کھربوں کی زمین پر قائم ہے اور حکومت کا کرایہ صرف 5000 روپے ہے۔

واضح رہے کہ وزیر دفاع نے مزید کہاکہ غریب کے گھر اور بستیوں پر حکومت بلڈوزر چلا دیتی ہے، ایسے معاشرے تباہ ہو جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ ایک ویب سائٹ پر آئی ایم ایف کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے شیئر کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 200 گالف کلب سرکاری خرچے پر چل رہے ہیں، جس پر خواجہ آصف نے تبصرہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے