شیری رحمان

کفایت شعاری کا نعرہ لگا کر قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کفایت شعاری کا نعرہ لگا کر قومی خزانے کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ حکومت سے پہلے سادگی اور کفایت شعاری کی تبلیغ کرنے والا شخص بنی گالا اور وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر پر آتا جاتا رہا اور کنٹینر پر کھڑے ہو کر عمران خان مغربی ممالک کے رہنماؤں کی سائیکل پر آفس جانے کی مثالیں دیتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق  شیری رحمان نے جاری بیان میں کہا کہ آہستہ آہستہ تحریک انصاف کا “صاف چلی شفاف چلی” بیانیہ بھی بے نقاب ہو رہا ہے، توشا خانہ کے بعد اب ہیلی کاپٹر اسکینڈل سامنا آیا ہے۔ بنی گالا سے ایوان وزیراعظم کے ہوائی سفر پر عمران خان نے عوام کے 98 کروڑ روپے خرچ کئے۔ رپورٹ کے مطابق  عمران خان کا یومیہ ہیلی کاپٹر کا خرچہ 8 لاکھ روپے سے زائد تھا۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے یہ بھی کہا  کہ ایک دن امریکی وفد نے عمران خان سے ملاقات کی اور دوسرے دن سابق وزیر نے کہا کہ ایسٹبلشمنٹ سے خراب تعلقات کی وجہ سے حکومت سے باہر ہیں۔ ان دو واقعات نے جھوٹ پر مبنی “بیرونی سازش” کے بیانیہ کو دفن کر دیا ہے، کیا عمران خان اب امریکی انتظامیہ کو غلطی درست کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے