شہباز شریف

وزیراعظم کا حکومتی کارکردگی دکھانے اور تنقید کے دفاع کیلیے ترجمان بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم میاں شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کے دفاع کے لیے اور کارکردگی دکھانے کے لیے ترجمان بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے حکومت کی کارکردگی کوبھرپور انداز سے عوام میں اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ساتھ ہی اپوزیشن کی جانب سے ذرائع ابلاغ اور سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر تنقید کا دفاع کرنے کے لیے ترجمانوں کی ٹیم بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے حکمت عملی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کی صدارت میں حکومتی ترجمانوں کا پہلا غیر معمولی اجلاس ہوا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات نے میڈیا کی حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ دی اور ترجمانوں کی تعداد بڑھانے کی تجویز بھی پیش کی۔

اجلاس میں میڈیا کے محاذ پر چیلنجز، اپوزیشن کے بیانیے کا جواب دینے کے امور پر تفصیلی غور کیا گیا جب کہ جوابی بیانیے، بروقت ردعمل اور میڈیا حکمت عملی کے حوالے سے مؤثر تیاری کی تجاویز پر مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں میں پارٹی اور حکومتی ارکان کو ترجمان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی کے سینئر اور نوجوان رہنما ترجمان بنیں گے، جو اپنے اپنے شعبوں کے حوالے سے میڈیا میں پارٹی اور حکومت کا دفاع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے