بلاول بھٹو

افغانستان میں موجود امریکی اسلحہ کچے کے ڈاکووں کے پاس پہنچ چکا۔ بلاول بھٹو

سکھر (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ افغانستان میں موجود امریکی اسلحہ کچے کے ڈاکوؤں کے پاس پہنچ چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچے میں پولیس افسروں نے جان کے نذرانے پیش کیے، کچے کے ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ کہاں سے پہنچا؟ افغانستان میں امریکی اسلحہ دہشت گردوں کے پاس پہنچ چکا ہے، یہ امریکی اسلحہ صرف کے پی نہیں بلکہ ہمارے کچے کے علاقوں میں بھی پہنچ چکا کیوںکہ وہ ہتھیار جو امریکی فوج نے افغانستان میں استعمال کیے آج وہ کچے کے دہشت گردوں کے پاس موجود ہیں۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد تب سے سر اٹھارہے ہیں جب سے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہیں ہوا، اب کیا وجہ ہے کہ دہشت گرد پھر سے سر اٹھا رہے ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی پالیسی پر عمل درآمد نہیں ہوا، تمام سیاستی جماعتیں کہتی تھیں کہ دہشت گردوں سے بات چیت کی جائے لیکن ہمارا مؤقف تھا کہ ان سے بات چیت نہ کی جائے ایسا نہیں ہوسکتا کہ ایک طرف ان کی مدد کی جائے اور دوسری طرف بیان دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو بھی دہشت گردوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دہشت گردوں کو للکارتی تھیں اور سانحہ کارساز کے بعد بھی پیچھے نہیں ہٹیں، پیپلز پارٹی نے کے پی سے کراچی تک دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے