پی ٹی آئی

پی ٹی آئی کے 17 اراکین اسمبلی کا نوازشریف کیساتھ رابطہ

لندن (پاک صحافت) پی ٹی آئی کے سترہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے لندن میں ملاقاتیں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اکثر کا بلامشروط ن لیگ میں شمولیت کے ارادے کا اظہار۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 17 کے قریب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے نواز شریف سے رابطوں کی خبریں سامنے آنے لگیں ہیں۔ دو روز قبل 5 ایم این ایز اور ایم پی ایز نے ن لیگ میں شمولیت کا ارادہ کر لیا۔ جبکہ اب مزید 12 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطہ کر کے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے تمام اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو پارٹی سے مشاورت کے بعد انہیں جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا ہے۔ نواز شریف نے کہا ہے کہ ایسے تمام لوگوں کیساتھ زیادتی نہیں ہونے دیں گے جنہوں نے مشکل وقت میں بھی ہمارا ساتھ نہیں چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے