ٹک ٹاک

ٹک ٹاک کی جانب سے ایک اور بہترین فیچر متعارف

کراچی (پاک صحافت) ٹک ٹاک کی جانب سے ایک نئے فیچر کو متعارف کرایا جارہا ہے جس کا مقصد صارفین کو یہ بتانا ہے کہ ان کے فار یو پیج میں کسی ویڈیو کو ریکومینڈ کیوں کیا جاتا ہے۔ خیال رہے کہ ٹک ٹاک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ ہمارا سسٹم ایپ میں صارف کی سرگرمی کے مطابق مختلف عناصر کے امتزاج کو مدنظر رکھتے ہوئے مواد کو ریکومینڈ کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمپنی نے بتایا کہ ہمارا مقصد صارف تک تفریحی اور متعلقہ مواد پہنچانا ہے۔کمپنی کے مطابق اسی لیے آنے والے ہفتوں میں ایک نئے ٹول کو متعارف کرایا جارہا ہے تاکہ لوگوں کو یہ سمجھنے میں مدد مل سکے کہ کوئی ویڈیو ان کو ریکومینڈ کیوں کی گئی۔ ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اس فیچر کو متعارف کرا دیا گیا ہے مگر تمام صارفین تک اسے آنے والے ہفتوں تک توسیع دی جائے گی۔

واضح رہے کہ جب یہ فیچر دستیاب ہوگا تو اس کا استعمال بہت آسان ہوگا۔ جب صارف فار یو پیج پر اسکرولنگ کرے گا تو شیئر بٹن پر کلک کرنے کے بعد سوالیہ نشان کے آئیکون کو دبانا ہوگا۔ کمپنی کے مطابق ایسا کرنے پر صارف کو بتایا جائے گا کہ یہ ویڈیو اسے ریکومینڈ کیوں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے