مریم نواز

سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی جیت پر مریم نواز کا ردعمل

اسلام آباد (پاک صحافت) سینیٹ الیکشن میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی نے میدان مار کر حکومت کو حیران کر دیا، دوسری جانب یوسف رضا گیلانی کی جیت پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا بھی رد عمل سامنے آگیا، مریم نواز کا کہنا ہے کہ اللہ کا شکر جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی۔ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ الیکشن میں کامیابی کی مبارک باد دیتے ہوئے  حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو خوب آڑے ہاتھوں لیا،  مریم نواز نے اپنے بیان میں کہا کہ اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور اور چینی چور کو ووٹ دینے سے انکار کیا، آپ کے پاس اب وزیر اعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا جواز نہیں۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 2018 کی ووٹ چوری کا بدلہ ڈسکہ کے عوام نے لے لیا اور چیرمین سینٹ کا الیکشن چھینے جانے کا بدلہ آج عوامی نمائندوں نے  لے لیا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عوام اور انکے نمائندوں نے ڈرنے سے انکار کر دیا۔  ن لیگ کی نائب صدر کا کہنا ہے کہ جعل سازی اب نہیں چل سکتی۔ واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں حفیظ شیخ کے پولنگ ‏ایجنٹ نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جسے ریٹرننگ افسر نے منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کروائی، جس میں یوسف رضا گیلانی نے پانچ ووٹوں کی برتری حاصل کی اور فاتح قرار پائے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے