وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کشمیری حریت پسند برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر خراج عقیدت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کشمیری حریت پسند برہان مظفر وانی کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ برہان وانی نے عظیم قربانی سے حریت کشمیر کا ایک نیا باب لکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے برہانی وانی کے یوم شہادت پر جاری پیغام میں کہا کہ برہان مظفر وانی بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف کشمیریوں کی جراتمندانہ مزاحمت کا استعارہ و علامت بن چکا ہے، تعلیم سے محبت کرنے والے نوجوان برہان کو قابض بھارتی فوج نے ناحق ستایا اور کتاب چھین کر بندوق تھمانے پر مجبور کیا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ برہان وانی قرآن پڑھانے والی ماں کے لخت جگر اور ایک استاد کے بہادر فرزند تھے، جس قوم میں برہان وانی جیسے شیر بیٹے موجود ہوں، اسے 9 لاکھ فوج تو کیا ساری دنیا کی فوج مل کر بھی غلام نہیں بنا سکتی، بہادر کشمیری نسل در نسل اپنی آزادی اور بھارت کے ناجائز غاصبانہ قبضے کے خلاف سات دہائیوں سے زائد عرصے سے سینہ سپر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے