فوج

ملکی حالات کے باعث فوج الیکشن ڈیوٹی کیلئے دستیاب نہیں۔ وزارت دفاع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ملکی حالات کے باعث فوج الیکشن ڈیوٹی کیلئے دستیاب نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری دفاع نے شرکت کی۔ اعلامیے کے مطابق ملک کے حالات، سرحدوں اور اندرون ملک فوج کی تعیناتی پر کمیشن کو بریفنگ دی گئی اور ملک کی مجموعی امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع نے بتایا کہ فوج کے بنیادی فرائض میں سرحدوں اور ملک کی حفاظت اولین ترجیح ہے، ملکی حالات کے باعث اس وقت پاک فوج الیکشن ڈیوٹی کیلئے دستیاب نہیں۔

حکام وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال کا اثر فوج پر بھی ہے، موجودہ حالات کے پیشں نظر فیصلہ حکومت کرے گی، حکومت کا فیصلہ ہوگا کہ فوج کو بنیادی فرائض منصبی کی انجام دہی تک محدود رکھتی ہے یا فوج کو ثانوی فرائض یعنی الیکشن ڈیوٹی پر مامور کرتی ہے۔

وزارت دفاع کے مطابق الیکشن ڈیوٹی کی صورت میں فوج کوئیک رسپانس موڈ میں دسیتاب کی جاسکتی ہے، الیکشن میں اسٹیٹک موڈ میں ڈیوٹی سرانجام دینا ممکن نہیں۔

 

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے