واٹس ایپ

واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کردی

کیلیفورنیا (پاک صحافت) واٹس ایپ  نے صارفین کی دیرینہ خواہش پوری کرتے ہوئے بالآخر میسیج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں واٹس ایپ نے بتایا تھا کہ بعض صارفین کے لیے جلد میسیج ری ایکشن کا فیچر متعارف کروا دیا جائے گا جس کے بعد جنوری میں اسے محدود صارفین میں پیش کردیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل کے آغاز میں واٹس ایپ انتظامیہ نے بتایا کہ مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے اور اس میں اضافی ری ایکشنز شامل کرنے پر کام جاری ہے اور فیچر کو جلد عام کردیا جائے گا۔ اب واٹس ایپ نے مذکورہ فیچر متعارف کروادیا لیکن ابھی پاکستان سمیت کئی ممالک کے صارفین کے واٹس ایپ پر مذکورہ فیچر فوری طور پر سامنے نہیں آیا مگر جلد ہی پاکستانی صارفین بھی مذکورہ فیچر کو استعمال کر سکیں گے۔

واضح  رہے کہ اس کے علاوہ واٹس ایپ کی مالک کمپنی میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ نے 5 مئی کو ایک فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ واٹس ایپ پر میسیج ری ایکشن فیچر کو آج متعارف کروادیا گیا ہے، ماہرین مذکورہ فیچر کو مزید بہتر بنانے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور اس میں اضافی ری ایکشن بھی شامل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی مذکورہ فیچر میں مدد، شکریہ اور تعریف کے ایموجیز سمیت دیگر احساسات کے ری ایکشنز بھی شامل کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے