ایاز صادق

ایاز صادق کیجانب سے نوازشریف کو جلد پاکستان واپس لانے کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) لیگی رہنما ایاز صادق نے نواز شریف کو جلد پاکستان واپس لانے کا اعلان کردیا ہے۔ وہ عنقریب لندن جائیں گے اور نوازشریف کو ساتھ لے کر واپس لوٹیں گے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ عنقریب میاں نواز شریف واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں نواز شریف کے واپس آنے کی امید بھی ہے اور یقین بھی ہے، نواز شریف سے مل کر آیا ہوں، میری مسکراہٹ بتا رہی ہے کہ کچھ ہونے والا ہے۔

ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں نے ہاتھ کھڑے کردئے ہیں، گڈ گورننس بیڈ ہوگئی۔ نواز شریف کو اس جہان میں انصاف ملنے کا وقت آگیا۔ وہ 20 تاریخ کو لندن جارہے ہیں اور نواز شریف کو لے کر ہی لوٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس کی سیاست ختم کرنے چلے تھے اب سب کا منہ اسی کی طرف ہے، نواز شریف سے جو باتیں ہوئیں وہ بتائی نہیں جاسکتیں لیکن عوام اطمینان رکھیں کہ کچھ ہونے والا ہے جو بہت جلد سامنے آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے