مولانا فضل الرحمن

پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں کسی صورت نہیں ٹوٹیں گی۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں کسی صورت نہیں ٹوٹیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اور جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان گائے کی دم پکڑ کر دوبارہ قومی اسمبلی آنا چاہتے ہیں۔ عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں نہیں توڑے گا کیونکہ اس صورت میں اس کی محفوظ پناہ گاہیں ختم ہوجائیں گی۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ جنرل باجوہ اور فیض حمید سے تو ہمیں شکایات تھیں لیکن ہم نے تہذیب اور اخلاق کا دامن نہیں چھوڑا۔ عمران خان بیرونی ایجنڈے پر اداروں اور ریٹائرڈ شخصیات پر الزام تراشی کررہے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین اخلاق و تہذیب سے مکمل عاری ہیں، وہ محسن کش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا واسطہ شخصیات سے نہیں بلکہ ادارے سے ہے، جب ادارہ غیر جانبدار ہوگیا ہو ہم مطمئن ہوگئے۔ اداروں اور عسکری شخصیات کا احترام ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے، پرویز الہی کی واپسی کا فیصلہ تمام اتحادی مل کر کریں گے۔ پی ڈی ایم سربراہ نے بنوں واقعے کو خیبر پختونخوا حکومت کی مکمل ناکامی قرار دیا اور کہا کہ صوبائی حکومت نے امن و امان کے لیے کچھ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے