سراج الحق

چاہتے ہیں فلسطینیوں کے قاتلوں اور ظالموں کو اس دنیا میں سزا ملے، سراج الحق

اسلام آباد (پاک صحافت) امیرِ جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلسطینیوں کے قاتلوں اور ظالموں کو اس دنیا میں سزا ملے، یہ جنگ بندی اسرائیل کی ہار اور فلسطین کی جیت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آج اسرائیل کی وجہ سے غزہ قبرستان بن چکا ہے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور ہمارے حکمران اس پر خاموش ہیں، پوری دنیا غزہ کے ساتھ ہے، ہمارے حکمران بزدلی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سراج الحق نے اسلام آباد میں غزہ مارچ سے خطاب کے دوران مطالبہ کیا ہے کہ او آئی سی اسرائیل کو دہشتگرد قرار دینے کے لیے اجلاس بلائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج اسلام آباد کے بچوں کی ریلی فلسطین کے بچوں کے لیے ہے، ہماری آواز فلسطین کے عوام کے ساتھ ہے اور یہ دنیا کو معلوم ہے، حکمران عوامی سوچوں سے برعکس بات اور پالیسی چلائے ہوئے ہیں، صدر، وزیراعظم کسی کو یہ حق نہیں کہ فلسطین پر پاکستان کی پالیسی کو تبدیل کرے۔

واضح رہے کہ سراج الحق نے کہا کہ آج ساری دنیا کی انسانیت غزہ کے لوگوں کے لیے کھڑی ہے، ترکی اور دنیا بھر کے عوام بھی اسرائیل کے ظلم و بربریت کے خلاف کھڑے ہیں، غزہ میں مائیں بچوں کو دفنا رہی ہیں، دنیا روزانہ دیکھ رہی ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارا خیال تھا غزہ کے لیے سیکیورٹی پلان بنایا جائے گا، اسرائیل کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے، پوری دنیا تماشہ دیکھ رہی ہے، ایسے ظلم کب تک چلے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے