میرا

اداکارہ میرا کی خواتین سے انتخابات میں حقِ رائے دہی کا استعمال کرنے کی اپیل

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ ملک میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔ اداکارہ میرا کا پاکستانی خواتین کو دیا گیا ایک خصوصی پیغام سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر وائرل ہورہا ہے۔

اُنہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ الیکشن کا موسم ہے تو میں خاص طور پر خواتین سے یہ کہنا چاہوں گی کہ وہ انتخابات میں اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال لازمی کریں۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ ایسی خواتین جو پردہ کرتی ہیں اور گھروں سے باہر نہیں نکلتیں میں ان سے بھی کہوں گی کہ 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ لازمی کاسٹ کریں۔

اُنہوں نے کہا کہ میں ابھی اپنے والد صاحب کے ساتھ بھی یہی گفتگو کر رہی تھی کہ پاکستانی خواتین کو اپنے ووٹ کے ذریعے اپنے ملک کے مستقبل کے فیصلے کے اس عمل میں شامل ہونا چاہیے اور ووٹ لازمی کاسٹ کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے