سیکیورٹی فورسز

فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

راولپنڈی (پاک صحافت) ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں نے پولیس چوکی پر حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے سگو میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 3 اہلکار شہید ہوگئے، جن میں لودھراں کے 42 سالہ حوالدار محمد اظہر اقبال، خانیوال کے 34 سالہ نائیک محمد اسد اور جنوبی وزیرستان کے 22 سالہ سپاہی محمد عیسی شامل ہیں۔

بیان کے مطابق حملے کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کو سگو کے علاقے میں گھیرلیا تھا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں دہشتگردوں کےخاتمے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنےکیلئے پرعزم ہے، بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے