چمن بارڈر

پاک افغان حکام کا سرحدی مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق

چمن (پاک صحافت) پاکستان اور افغانستان کے حکام نے سرحدی مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چمن میں پاک افغان سرحدی فورسز کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کیلئے جرگہ کی کوششیں کامیاب ہوگئیں ہیں۔ فلیگ میٹنگ میں سرحدی مسائل کو باہمی مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ بارڈر اور باڑ سے متعلق مسائل کو بھی دو طرفہ رابطوں اور مشاورت سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

اس موقع پر افغان وفد نے کہا کہ افغانستان کیلئے پاکستانی عوام اور فورسز کی قربانیاں کبھی بھلا نہیں سکتے۔ میزبان پاکستانی وفد نے افغان سول ملٹری حکام کو روایتی پشتون پگڑیاں پہنائیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق باب دوستی پر پاک افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ حکام نے بتایا کہ فلیگ میٹنگ میں پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ سول و ملٹری حکام نے شرکت کی۔ چمن اور اسپن بولدک کے ڈپٹی کمشنرز بھی فلیگ میٹنگ میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی عرب پاکستان

پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری؛ سعودی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان میں سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے تحت …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے