پاک امریکا تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں، مسعود خان

(پاک صحافت) امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات مستحکم ہو رہے ہیں۔ مسعود خان کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات کے مستقبل سے پُر امید ہوں۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے اپنا کنونشن میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ  پاکستان اور امریکا کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھایا جا رہا ہے، پاک امریکا تعلقات کے مستقبل سے پُر امید ہوں۔

واضح رہے کہ مسعود خان نے کہا کہ آئی شیپ کے نام سے ڈیلاس میں لیا گیا اقدام قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام کا مقصد پاکستانی طلباء کی ابتدائی سطح پر مالی مدد کرنا ہے۔ مسعود خان نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستانی طلباء کی مالی مدد قرضِ حسنہ کی شکل میں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے