آبدوز

چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح

اسلام آباد (پاک صحافت) چین میں پاکستان کے لیے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق آبدوز کی افتتاحی تقریب چین کے ووچانگ شپ بلڈنگ انڈسٹری گروپ کمپنی لمیٹڈ شوانگلیو بیس میں منعقد ہوئی، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ یہ منصوبہ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کے دوران 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کے لیے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت 4 آبدوزیں چین میں تیار کی جائیں گی اور دیگر 4 پاکستان میں کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس لمیٹڈ میں تیار کی جائیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آبدوزیں جدید ترین ہتھیاروں اور سینسروں سے لیس ہوں گی جس سے دور تک اہداف کو نشانہ بنایا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے